جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہوگی، پرویز رشید

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے ملک میں جمہوریت کے نظام پر سب کا اتفاق رائے ہے اور حکومت کی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹرپرویزرشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے نظام پر سب کا اتفاق رائے ہے اور حکومت کی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہوگی، منفی سیاست کرنے والے دہشت گردی کو تقویت دیتے ہیں،دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر مقابلہ کرنا ہوگا جب کہ الزام تراشی کی سیاست سے فائدہ دہشت گردوں کو پہنچے گا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا کے واقعے سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہماراعزم ہے، پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی نظر سے کوئی نہیں بچ سکتا اور سانحہ صفورا کے مجرم بھی ایک دو روز میں پکڑے جائیں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب کو مکمل کرنے میں مکمل پراعتماد ہے۔ایک سوال کے جواب پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت کے کام میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے اس لیے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا لہٰذا عمران خان بھی جوڈیشل کمیشن کے کیس پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے پہلے سے کسی نتیجے پر نہ پہنچیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…