اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے نوجوان نے وزیراعظم عمران خان سے 25سال کے لڑکوں کی شادی کرانے کا قانون بنانے کا مطالبہ کر دیا، ساتھ ہی شادی نہ کرانے پر والدین کی شکایت بھی لگا دی، وزیراعظم کے نام لکھے گئے کھلے خط کا عکس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پشاور کے نوجوان کا وزیراعظم عمران خان کے نام ایک کھلا خط سوشل میڈیا
پر وائرل ہو گیا ہے جس میں پشاور کے نوجوان نے وزیراعظم عمران خان سے 25سال کے لڑکوں کی شادی کرانے کا قانون بنانے کا مطالبہ کر دیااورساتھ ہی شادی نہ کرانے پر والدین کی شکایت بھی لگا دی ہے۔ نوجوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ہے کہ ’’فرام امین اللہ آف بڈھ بیر‘‘بنام! جناب عمران خان صاحب! میں 25سال کا لڑکا ہوں ، پیسے کماتا ہوں ، والدین کو دیتا ہوں جب اپنی شادی کی بات کرتا ہوں تو مجھے بدتمیز اور بد اخلاق قرار دیا جاتا ہے کہ شادی کی باتیں خود مت کرو میں بھی انسان ہوں میرے بھی جذبات ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے گا جس کے تحت 25سال کے لڑکے کی شادی لازمی قرار دی جائے اور شاید یہ میرا یہ خط کروڑوں نوجوانوں کے دل کی آواز ہو۔ن نوجوان نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں لکھا ہے کہ ’’فرام امین اللہ آف بڈھ بیر‘‘بنام! جناب عمران خان صاحب! میں 25سال کا لڑکا ہوں ، پیسے کماتا ہوں ، والدین کو دیتا ہوں جب اپنی شادی کی بات کرتا ہوں تو مجھے بدتمیز اور بد اخلاق قرار دیا جاتا ہے کہ شادی کی باتیں خود مت کرو میں بھی انسان ہوں میرے بھی جذبات ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے گا جس کے تحت 25سال کے لڑکے کی شادی لازمی قرار دی جائے اور شاید یہ میرا یہ خط کروڑوں نوجوانوں کے دل کی آواز ہو۔وجوان کی جانب سے لکھے گئے خط کا عکس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور اس پر نہایت دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس نوجوان کی ہم خیال سامنے آرہے ہیں۔