ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

ایف بی آربھی اپنے ٹیکس نہیں دیتا،وفاقی حکومت صوبوں کے پیسے چوری کررہی ہے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاق پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ وفاق اپنے اہداف پورے کرنے کے لیے صوبوں کا پیسہ چوری کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو آئندہ مالی سال کے باقی 9 ماہ کے بجٹ پر ایوان میں جاری بحث کو سمیٹے ہوئے کہی ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایف بی آربھی اپنے ٹیکس نہیں دیتا ، ایف بی آر کو درست کرنا ہوگا ، خرم شیر زمان کو آڈٹ رپورٹ سے بہت پیار ہے ، خرم شیر زمان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کیا جانا چاہیے ، آپ پہلے بھی کھڑے ہوتے رہے ہیں ، مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے کراچی

میں ووٹ امن و امان کی وجہ سے لیے ، پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے سندھ میں امن قائم ہوا ، 2013اور آج کی ٹارگلٹ کلنگ کی وارداتوں میں بہت فرق ہے ،2013 میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہرتھا ، ٹارگٹ کے حوالے سے وزیرا علی نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں اضافے کی وجہ پولیسنگ کے مسائل تھے بہت جلد اس پر قابو پالینگے ، نگراں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت کے جاتے ہی صوبے میں تبدیلیاں کردی گئیں اس کے باوجود ہمارے ساتھ سب سے زیادہ کراچی کے لوگوں نے تعاون کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…