اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم جولائی سے گیس صارفین کےلئے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے، متعلقہ حکام کے مطابق ورکنگ پیپر پرکام جاری ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق جنوری 2013ءسے صارفین کےلئے گیس کے نرخوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا لیکن اب یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا جائےگا، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کی دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت جاری ہے اور متعلقہ حکام بھی ورکنگ پیپرز تیار کررہے ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جولائی 2014ءمیں حکومت کو گیس کے نرخوں میں بیس فیصد اضافے کی تجویز پیش کی تھی لیکن چند وجوہات کے باعث حکومت نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔