جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری استعفیٰ دینے کو تیارہوگئے، بڑا اعلان کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں سر کاری مداخلت نہیں ہوگی ٗ گیارہ قومی نشستوں میں سے اکثریتی نشستیں تحریک انصاف جیت جائیگی ٗ موجودہ بیورکریسی کی اخلاقی تربیت آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کی ہوئی ہے ٗہماری بیورو کریسی مختلف ہوگی ٗمشاہد اللہ کے بیان پر رد عمل سینٹ میں دونگا ٗ پی اے سی کے چیئرمین کے حوالے سے میری موقف مختلف ہے ٗ

دودھ کی رکھوالے پر بلے کو نہیں بیٹھنا چاہیے ٗ حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی ٗملک بھر میں صفائی کے حوالے سے منظم مہم شروع کی جارہی ہے ٗ سر سبز و شاداب اور صاف پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ ہفتہ کو بنی گالہ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ آتے ہیں اور ان کی زیر صدارت پارٹی سے متعلق میٹنگز ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاحت سے متعلق بھی اجلاس ہوا اور ملک بھر میں صفائی کے حوالے سے منظم مہم شروع کی جارہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سر سبز و شاداب اور صاف پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔وزیر اطلاعات نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں تمام امیدواروں کا تعارفی سیشن ہوا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا کردار بھی زیر بحث آیا ٗوزیراعظم نے پارٹی کی تنظیم سے متعلق بات چیت کی ٗ انشاء اللہ الیکشن کے نتائج تحریک کے حق میں ہونگے ۔فواد چودھری نے ایک سوال پر کہا کہ مشاہداللہ خان نے سینیٹ میں اس وقت بات کی جب میں وہاں موجود نہیں تھا۔ مشاہداللہ کوسینیٹ میں ہی جواب دوں گا تاکہ ان کی طبیعت اپنی جگہ واپس آجائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مجھے عہدے سے ہٹائیں گے توہٹ جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلم لیگ (ن)جیسے ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے ٗ حکومت نے کسی بھی حلقے میں کوئی انتظامی تبدیلی نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے چناؤ کیلئے مقامی حالات کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے گیارہ قومی نشستوں میں سے اکثریتی نشستیں تحریک انصاف جیت جائے گی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں سر کاری مداخلت نہیں ہوگی ٗ امیدوار کو شکایت ہے کہ انتظامیہ ہم سے تعاون نہیں کر رہی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ موجودہ بیورکریسی کی اخلاقی تربیت آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کی ہوئی ہے ٗہماری بیورو کریسی مختلف ہوگی ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما مشاہد اللہ کے سینٹ میں بیان پر سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے تاہم میں ابھی بات نہیں کروں گاٗ سینٹ میں بات کروں گا اور امید ہے طبیعت ٹھیک ہوجائیگی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پی اے سی کے چیئرمین کے حوالے سے میری موقف مختلف ہے ٗ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بیٹھنا چاہیے لیکن حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سرکار ی خزانے کے تحفظ میں غیر سنجیدگی نہیں دکھا سکتے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…