منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

میری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فریال تالپور ،آصف زرداری کو جیل کی کھولیوں میں نہ پہنچادوں،ذوالفقارمرزا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آرام باغ تھانے میں درج مقدمے میں ذوالفقار مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساو تھ احمد صبا کی عدالت میں اپنے خلاف آرام باغ تھانے میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض 30 مئی تک ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت منظور کرلی مقدمہ 9مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے واپسی پر بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر تقریر کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھادرخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد ذوالفقار مرزا نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات کے بعد آصف علی زرداری کو جیل بھیجنے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میری دہشت گردی کی عدالتوں سے ضمانت منظور ہوئی تو وزیر اعلی کی کرسی کھسکنے لگی جس پر میرے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا میں اپنے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے گاڑی پر چڑھا تھا انہوںنے کہا کہ میری جنگ جاری رہے جب تک فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو جیل کی کھولیوں میں نہ پہنچادوں۔ انہوں نے کہا میں کراچی سے بدین اور پھر حیدرآباد جاو ں گا اور اس کے بارے میں آصف علی زرداری کو پہلے ہی آگاہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہ راو  انوار ملیر میں پانچ لاکھ ایکڑ قبضہ کی گئی زمینوں کی حفاطت کرتا ہے اور ان زمینوں پر آصف علی زرداری نے قبضہ کیا ہوا ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…