جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزارت سمندر پار پاکستانیز ورکرز ویلفئیرفنڈ میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفئیرفنڈ میں لاکھوں روپے کرپشن کیے جانے کا انکشاف ہواہے ،وزارت سمیت ڈبلیوڈبلیوایف کے افسران نے چمک کے سامنے خاموشی اختیا رکر لی ہے۔ڈبلیوڈبلیوایف سے ملنے والی درخواست میں معلوم ہوا ہے ڈیپوٹیشن پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد منیر نے غیر قانونی طور پر اپنی بیوی کو کنٹریکٹ پر نہ صرف اٹھارہ سکیل میں بھر تی کروایا بلکہ ادارے کی جانب سے غیر قانونی سہولیات سے بھی نوازا گیا ہے ،گاڑی ، فیول ، گھر کا قرضہ لیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے ،ادارے کے ورکرز نے ایک درخواست میں وفاقی وزیر سے اپیل کی ہے کہ کرپٹ آفیسر ادارے میں ڈیپوٹیشن کا اہل ہی نہیں ہے مگر اسے تعینات اس لیے کیا گیا ہے کہ انکی کرپشن سے دیگر افسران بھی مستفید ہو رہے ہیں۔موقف جاننے کے لیے وزارت کے ترجمان جوائنٹ سیکرٹری ایچ آر ڈی اصف شیخ نے بتایا کہ وزارت میں روزانہ کی بنیا دپر پچاس ایسے کاغذ موصول ہوتے ہیں کوئی اسے درخواست کو ئی رٹ اور میں کاغذکہتا ہوں ایسے کاغذوں کو متطقی انجام تک پہنجانے کے لیے جہاں سے ایسے کاغذ آتے ہیں وہیں انکوائری کے لیے بھیج دیے جاتے ہیں۔سوال کے جواب میں ترجمان نے مزید کہا کہ کرپشن کی نشاندہی ہوتی ہے اور ان پر ڈیپارٹمنٹل ایکشن بھی لیا جاتا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…