منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سہیل وڑائچ کی بی بی فاطمہ سے بات اور تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کے بعد حتمی نشستوں کی پیش گوئی کی خبر، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وضاحت کر دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )خاتون اول بشری بی بی نے کہا ہے کہ خان صاحب سیاستدان نہیں لیڈر ہیں عمران خان اور طیب اردوان بڑے لیڈر ہیں وہ ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی آنے میں وقت لگے گا۔ حالات کتنے برے ہوں عمران خان خوشحالی لائیں گے۔خاتون اول نے کہا کہ جیسا کہ کچھ دن پہلے خبر چلی کہ میں نے بی بی فاطمہ سے بات ہوئی ہے،

تو میں یہ سن کر اتنی حیران ہوئی کہ شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے پوچھا کہ کیا میں بی بی فاطمہ سے بات کر سکتی ہوں۔یہ خبر بالکل غلط ہے ،مجھے نہیں پتہ یہ غلط خبر کیوں دی گئی۔ بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں رکھتیں۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم لاہور اور اسلام آباد میں حاصل کی۔ میری شادی جلدی ہو گئی اور 18 سال کی عمر میں مذہبی رجحان پیدا ہوا اور مجھے معلوم ہوا کہ یہ زندگی نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں کچھ اور بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی انسان ایسا نہیں جو عمران خان کی برائی کرے، مجھے ملنے آنے والوں کا مقصد عمران خان سے ملنا ہوتا ہے۔عمران خان بہت سادہ آدمی ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جس کے ملنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو اور وہ سادگی کی زندگی بسر کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں کسی قسم کا کوئی لالچ نہیں ہے اور وہ ہر چیز سے آزاد ہیں، ان کو کسی چیز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایک مہینے میں تبدیلی چاہتے ہیں انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ اللہ کر کے قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو لالچی نہیں ہے۔ عمران خان کے پاس کسی چیز کی کوئی کمی نہیں، پیسہ بنانے کا انہیں شوق نہیں اور عزت اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ دی ہے۔ اس صدی میں عمران خان اور طیب اردگان لیڈر ہیں جبکہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان نے مجھ سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن میں کہتی ہوں کے ہم دونوں نے ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا۔میری پہلی زندگی میں لوگ میرے پاس اللہ کے قریب ہونے آتے تھے ،اس زندگی میں عمران خان کے قریب ہونے کے لیے لوگ میرے پاس آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے رب سے کوئی شکوہ نہیں ،پہلی زندگی میں میں ٹوٹل جائے نماز پر تھی لیکن اس زندگی میں سیکھا کہ عبادت بہت ضروری ہے لیکن انسانیت کی مدد سب سے ضروری ہے ،

یہ بات میں نے خان صاحب سے سیکھی۔انہوں نے بتایا کہ پہلی زندگی میں مجھے لگتا تھا کہ صرف عبادت ہی کرنی ہے لیکن جب یہاں آئی تو خان صاحب سے انسانیت سے متعلق بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس صدی میں عمران خان اور طیب اردگان ہی لیڈر ہیں، عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان بہت سادہ انسان ہیں انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں، کوئی لیڈر ایسا ہوگا جس کے پاس صرف دوتین سوٹ ہوں؟ خان صاحب کپڑوں کے معاملے میں بے پروا ہیں، خان صاحب کے کھانے پینے میں کوئی نخرے نہیں،

انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں، جس کی ایسی شخصیت ہو وہ کامیاب انسان ہوتا ہے’۔بشریٰ بی بی نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن خان صاحب بہت تکلیف میں تھے ،میں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو عمران خان نے بتا یا کہ بہت عرصے سے بارش نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے میں تکلیف میں ہوں کیونکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے پودے بے جان ہو رہے ہیں ،بارش ہو گی تو ان میں زندگی آئے گی ،پھر ہم دونوں نے درود شریف پڑھا اور بارش کے لیے دعا کی۔بشریٰ بی بی نے بتا یا کہ پہلی زندگی میں زندگی میں میں نے پودوں سے متعلق اس بات کو نہیں سیکھا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد یہ خبریں گر م تھیں کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کے کتوں کو گھر سے باہر نکال دیا ہے تاہم اس حوالے سے بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ بے زبان جانور سے مجھے کیا مسئلہ ہو گا۔انہوں نے بتا یا کہ ایک دفعہ میں جائے نماز پر بیٹھی ہوئی تھی اور عمران خان کا کتامیرے قریب آنے لگا تو میں نے اسے جائے نماز سے دور رکھنے کے لیے غصے سے پرے ہٹنے کو کہا جس پر وہ کتا خاموشی سے صوفے کے پاس جا کر بیٹھ گیا ،میں نماز ادا کرنے کے بعد کتے کے پاس گئی تو اس کی آنکھوں میں آنسو تھے ،میں یہ دیکھ کر حیران ہو گئی کہ کتا بھی جذبات رکھتا ہے ،

اس دن سے مجھے موٹو سے پیار ہو گیا ،اب میں جہاں بھی جاتی ہوں موٹو میرے ساتھ ہوتا ہے۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے نبی کریم کی خواب میں زیارت اور عمران خان سے شادی کا حکم دینے کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے کبھی بھی نبی کریم کی زیارت نہیں ہوئی یا عمران خان سے شادی کرنے کا حکم نہیں دیا۔ یہ بالکل جھوٹ ہے اور جس نے بھی یہ کہا ہے مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ اپنی زبان سے ایسے الفاظ ادا کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم کی کرم نوازی سے گھر بنتے ہیں، گھر ٹوٹتے نہیں ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

جیسا کہ کچھ دن پہلے خبر چلی کہ میں نے بی بی فاطمہ سے بات ہوئی ہے، تو میں یہ سن کر اتنی حیران ہوئی کہ شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر خود سے پوچھا کہ کیا میں بی بی فاطمہ سے بات کر سکتی ہوں۔یہ خبر بالکل غلط ہے ،مجھے نہیں پتہ یہ غلط خبر کیوں دی گئی۔ بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں رکھتیں۔ واضح رہے کہ معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم یہ روحانی دنیا ہے میں بشریٰ بی بی کے متعلق لکھا تھا، معروف صحافی نے لکھا کہ جو بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ بالکل سچ ثابت ہوا اور تحریک انصاف نے 116 نشستیں جیتیں۔ اپنے اس انٹرویو میں بشریٰ بی بی نے فاطمہ بی بی سے بات کرنے اور معروف صحافی سہیل وڑائچ کی خبروں کو بھی غلط قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…