تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت تک جوہری سمجھوتے پرقائم رہے گا جب تک اس سمجھوتے کے ساتھ ایران کا مفاد وابستہ ہے۔ خطے میں موجود امریکی فوج کیساتھ لڑائی کا کوئی اراردہ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے توقع ظاہر کی کہ آخر کار امریکا کو ایران
کے ساتھ طے پائے معاہدے سے نکلنے کی غلطی کا احساس ہوگا اور واشنگٹن ایک بار پھر اس معاہدے کا حصہ بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں رواں ہفتے ہونے والی بات چیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنہا کرنے کی کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔صدر روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا عن قریب واپس آئے گا۔ موجودہ صورت حال زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں۔