ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت پر اعتماد میں مسلسل اضافہ، بڑے عرب ملک نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کی پیشکش کردی یہ ملک سعودی عرب یا یواے ای نہیں بلکہ کون ہے؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک( آن لائن )قطر نے پاکستان کو 1 لاکھ نوکریاں دینے کی پیشکش کر دی۔ قطری وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایک لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو ملازمت دینے کی پیشکش کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے نیو یارک میں موجود ہیں۔

اس دوران ان کی اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں موجود پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں وزرا خارجہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران خارجہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ورکرز کو ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔ان کا کویتی نائب وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس کے علاوہ بھی کئی ممالک کے وزرا خارجہ سے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ بہت اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…