اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر ٹیکس عائد کئے جانے کا امکا ن ہے جس سے صارفین کو260 ارب روپے اضافی ادا کرنا ہونگے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈیری سیکٹر پر ٹیکس عائد کرنے سے صارفین کو 260ارب روپے کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔ دنیا کا تیسرا بڑا دودھ پیدا کرنےوالا ملک پاکستان سالانہ 39کروڑ 75لاکھ لیٹر دودھ استعمال کرتا ہے۔ ڈیری سیکٹر انڈسٹری نے بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ کو انڈسٹری کیلئے تباہ کن قرار دیا ہے۔ واضح رہے ٹیکس لاگو ہونے سے ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت 7سے 8فیصد اضافے سے 6سے 7روپے بڑھ جائےگی۔