اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت کو ٹی بلز نیلامی کے ذریعے سات فیصد سالانہ سے کم شرح پر قرض مل گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے پندرہ روزہ نیلامی میں تین ، چھ اور بارہ ماہ کے تقریبا نواسی ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کئے۔ فروخت کئے گئے بلز کی کٹ آف ایلڈ بالترتیب انچاس ، چالیس اور تنتیس بیسز پوائنٹس کم ہوئی۔ تین اور چھ ماہ کی کٹ آف چھ اعشاریہ آٹھ آٹھ جبکہ بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف چھ اعشاریہ آٹھ نو فیصد رہی۔ بلز کی خریداری کے لئے سرمایہ کاروں نےمجموعی طور پر تین سو باون ارب کی پیشکش فراہم کیں۔