اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جیم اینڈ جیولری صنعت کی بجٹ تجاویز وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) جیم اینڈ جیولری انڈسٹری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سونے کی کمرشل امپورٹ پر عائد 5فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرکے 0.5فیصد حتمی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے جیم اینڈ جیولری کے چیئرمین کاشف الرحمٰن نے بتایا کہ جیم اینڈ جیولری انڈسٹری سے متعلق جامع تجاویز ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہیں اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او اور تاجر رہنما ایس ایم منیر نے بھی ان تجاویز کو جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کی ترقی اور ملکی برآمدات میں اضافے کیلیے معاون قرار دیتے ہوئے وزارت خزانہ سے ان تجاویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سونے کی سالانہ کھپت 200ٹن ہے جس میں سے 50 فیصد کھپت پرانے سونے کے زیورات کو ری سائیکل کرکے پوری کی جاتی ہے جبکہ سالانہ 100ٹن سونا بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔
ملک میں سونے کی کمرشل امپورٹ پر 2006-7میں ایک فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا، اس سے قبل سونے کی درآمد پر فی کلو 2500روپے امپورٹ ڈیوٹی عائد تھی گزشتہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کردی گئی جس کی وجہ سے سونے کی کمرشل امپورٹ انتہائی محدود ہوگئی جس سے حکومت کو بھی سونے کی درآمد پر ریونیو کی وصولی انتہائی محدود ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیم اینڈ جیولری انڈسٹری کی ترقی کے لیے سونے کی درآمد پر عائد 5فیصد ودہولڈنگ کا خاتمہ اور اس کی جگہ 0.5فیصد حتمی ٹیکس کے نفاذ سے حکومت کو سالانہ 2ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، سونے کی اسمگلنگ کا جواز ختم ہوجائے گا اس طرح خام سونے کی درآمد سے لے کر زیورات کی تیاری اور فروخت تک کے کاروبار سے ٹیکس وصول کیے جاسکیں گے۔
سونے کی درآمد کیلیے حکومت زرمبادلہ فراہم نہیں کرتی اس لیے سونے کی قانونی درآمد بڑھنے سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر پربھی کوئی اثرنہیں پڑے گا بلکہ سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ پاکستان آئے گا جس سے معیشت مستحکم ہوگی۔ حکومت نے ایس آر او 760(I)2013کے تحت سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونیوالے زرمبادلہ کا 50فیصد بینکنگ چینل سے واپس لانے کی پابندی عائد کی ہے، حقیقت میں سونے کے زیورات پر ویلیو ایڈیشن 5سے 10فیصد ہے برآمدی ترسیلات کا 50فیصد بینکنگ چینل سے لانے کی صورت میں ایک فیصد انکم ٹیکس، 0.25فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ سمیت بینک چارجز بھی ادا کرنا پڑتے ہیں جن کی مجموعی شرح 2فیصد بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ میں منافع کی شرح 2 سے 4فیصد ہے اس لیے برآمدی ترسیلات بینکنگ چینل سے لانے کی صورت میں منافع کے مساوی یا پچاس فیصد منافع ٹیکسوں اور بینک چارجز کی نذر ہوجاتا ہے سونے کے زیورات کے ایکسپورٹرز100فیصد برآمدی ترسیلات پاکستان لانا چاہتے ہیں لیکن بلند لاگت اور ٹیکسوں کی بھرمار آڑے آتی ہے۔
انڈسٹری نے ا?ئندہ بجٹ کیلیے تجویز دی ہے کہ برآمدی آمدن بینکنگ چینل سے لانے کیلیے 50فیصد کی حد کو کم کرکے 5 سے 10فیصد کی سطح پر لایا جائے اور 1.25فیصد انکم ٹیکس اور ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کنٹری بیشن ختم کیا جائے تو نہ صرف ملک سے سونے کے زیورات کی برآمد میں اضافہ ہوگا بلکہ برآمدی ترسیلات بینکنگ چینل سے لانے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…