پی اے آر سی نے مکئی کی 8نئی اقسام متعارف کرادیں

14  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان زرعی تحقیقی کونسل نے مکئی کی آٹھ نئی ہائی برڈ اقسام کی منظوری دینے کے بعد سفارشات سیڈ کونسل کو بھیج دی ہیںجہاں سے ان کی منظوری کے بعد کسانوں میں تقسیم کی جائیں گی جس سے مکئی کی فصل کئی گنابڑھنے کی توقع ہے۔
پی اے آری سی کی ورائٹی ایولیوشن کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی طور پر مکئی کے گیارہ اقسام منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے کمیٹی نے آٹھ سفارشات سیڈ کونسل کو بھیج دی اور تین کو مسترد کردیا۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور پی اے آر سی ممبر برائے پلانٹ سائنسز ڈویڑن ڈاکٹر شاہد مسعود کی صدارت میں یہاں منعقد ہوا۔نئے اقسام کی سفارشات کمیٹی کے سامنے نیشنل کوآرڈینیٹر سیریل سسٹم ڈاکٹر میاں عبدالمجید نے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی کی جانب سے شروع کیے جانے والے نیشنل کوآرڈینیشن سسٹم کے بعد یہ مکئی کے بارے میں ہونے والی کمیٹی کی پہلی میٹنگ ہے لہذا مکئی کی نئے اقسام کو منظور کرنے کے طریقہ کار کونرم رکھا جائے۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہدمسعودنے وفاقی سیڈ سرٹیفیکیشن اور رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پی بنائیں جس کے تحت مکئی کی نئی اقسام کو پرکھا جائے گا۔ اس موقع پر کمشنر فوڈ سیکیورٹی محمد اسلم گل نے زور دے کر کہا کہ مکئی صرف ان اقسام کی منظوری دی جانی چاہیے جو زیادہ فصل دیں، بیماریوں کا دفاع کرسکیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جاسکیں۔
اس موقع پر این اے آر سی کے سی ڈی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انجم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ بیج کی باہر سے برآمد کے سلسلے میں ایک صحیح نظام بنایا جائے جبکہ سمٹ پروگرام کے ڈاکٹر عبدالرحمان نے تجویز دی کہ کسی بھی فصل کی کارکردگی کے بارے میں معتبر ذرائع سے تشخیص اور معائنہ کیا جانا چاہیے۔ دریں اثنا چیئرمین پی اے آرسی نے سائنسدانوں اور بیج بنانے والی کمپنیوں کو مکئی کی نئی اقسام متعارف کرانے پر مبارکباد دے اور امید ظاہر کی کہ اس سے مکئی کی فصل میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…