اسلام آباد(این این آئی) وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھارتی آرمی چیف کا دھمکی آمیز بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے ؟ ہم نے امن کیلئے پہلے ہاتھ آگے بڑھایا تھا ،اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ٗ بھارتی آرمی چیف کو سیاسی آلہ کے طورپر بیان بازی سے پرہیز کر نا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں ٗجنگ نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں ۔ وزیر اطلات نے کہا کہ
دونوں ممالک کے درمیان امن کروڑوں عوام کے فائدے میں ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے امن کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تھا ہم اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پر امن ملک کی حیثیت سے پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے ٗبھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہئے کہ وہ بھارتیا جنتا پارٹی کے سربراہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے پرہیز کرے