ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

دشمن پاکستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ،اسحاق ڈار

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکو مت توانائی بحران کے خاتمے اور ملکی معاشی استحکام کیلئے واضح ایجنڈے پر کام کررہی ہے جس میں واضح کامیابیاں مل رہی ہیںجس کا اعتراف عالمی ادارے کررہے ہیں،توانائی بچت کیلئے ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں اور شمسی توانائی سے بجلی کا حصول عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے ،سانحہ صفورا ایک دکھ دینے والا واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،اس سانحہ سے دہشت گردوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے،ہمارے دشمن پاکستان کو ترقی اور خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ہم ایسے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے،پاکستان خوشحالی اور معاشی استحکام کی ترقی کا سفر جاری رکھے گا اور2050ءتک پاکستان دنیا کی18 بڑی معیشت بن جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں ”بجلی بچت اور روشن پاکستان “ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کی بچت کیلئے ٹیکنالوجی کے فروخ پر توجہ دے رہے ہیں ،شمسی توانائی سے بجلی کا حصول عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے ،گزشتہ کئی سالوں سے توانائی کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے اگلے تین سالوں میں توانائی کے بحران پر ہمیشہ کے لئے قابو پالیں گے، ملکی معیشت اور امن وامان کیلئے حکومت واضح ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، معیشت کے استحکام کے لئے اقدامات کئے ہیں جس کا عالمی اداروں نے ملک میں معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے اور ہم ریونیو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، افراط زر میں کمی اور ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کریں گے ،وزیر خزانہ نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات ،معاشی صورت حال پر اثر اندازہو رہے ہیں ،گزشتہ روز کراچی میں بڑادکھ دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے،ہمارے دشمن پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا نہیں چاہتے اور کراچی جیسے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں ہم ان کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے اور پاکستان خوشحالی اور ترقی کا سفر جاری رکھے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت 20 ماہ سے پاکستان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ 2 سال میں حکومت نے مستحق افراد کے امدادی فنڈز میں اضافہ کیا ہے ،حکومت شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات بنانے والوں اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کررہی ہے تا کہ وہ عوام تک معیاری شمسی مصنوعات پہنچائے ،وزیر خزانہ اپنے خطاب کے دوران ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ 2050 ءتک پاکستان دنیا کی 18 بڑی معیشت بن جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…