منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دہشت گردی کا شکاربس پہلے بھی تین بار فائرنگ کا نشانہ بنی

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حادثے کا شکا ر ہونے والی بس کوپہلے بھی تین بار فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ دو بار لوٹا جاچکا تھا لیکن اس کے باوجو دبس کی سکیورٹی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث بڑی اور سفاکانہ کارروائی کی گئی۔ آغا خان اسپتال میں موجود اسماعیلی کمیونٹی کے شیراز علی نے ایک قومی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الاظہر گارڈن چونکہ شہر سے دور ہے اس لئے کمیونٹی کی سہولت کے لئے یہ شٹل سروس دن میں تین مرتبہ چلائی جاتی ہے جس سے الاظہر گارڈن میں رہائش پذیر افرادکو ان کے دفاتر اور طلباکواسکول ، کالجز اور جامعات اتار کر شٹل عائشہ منزل پرآغاخانی جماعت خا نے جاتی تھی اور دو گھنٹے بعد وہاں سے دوبارہ چلتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی3 مرتبہ شٹل پر فائرنگ کی گئی جبکہ 2مرتبہ اسلحے کے زور پر شٹل کو روک کر لوٹا گیا۔ آج بھی بس کو روکا گیا ڈرائیور یہی سمجھا کہ شاید لوٹ مار کے لئے روکا جارہا ہے

مزید پڑھئے:پیٹ میں چھپے دماغ کو پہچانیں

تاہم تین افراد بس کے اندر آئے اور انہوں نے ڈرائیور سے کہا کہ سر جھکا لواور بس میں موجود ایک ضعیف خاتون اور دو بچوں سے بھی کہا کہ اپنے سر جھکا لو جس کے بعد انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر ڈرائیور سے کہا کہ جاﺅانہیں ہسپتال لے جاﺅ۔واقعے کے بعد ڈرائیور نے ہماری کمیونٹی کے بزرگوں کو فون کیا اور شٹل کو قریب موجود میمن اسپتال لے گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…