پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

لاہور پہنچنے پر نوازشریف اور مریم نواز کا شاندار استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور،گاڑیاں ایئرپورٹ کے اندر داخل‎

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خصوصی طیارے کے ذریعے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جب لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان کی آمد سے قبل لیگی رہنما و کارکن لاہور ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر پہنچ گئے ، واضح رہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری بھی ائیرپورٹ پر تعینات کی گئی، اس کے علاوہ جاتی امراء میں بھی پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے۔

میاں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) کو لینے کے لیے گاڑیاں ائیرپورٹ کے اندر چلی گئیں، میاں نواز شریف کی گاڑی جب کارکنوں کے درمیان پہنچی تو کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور میاں نواز شریف آئی لو یو کے نعرے لگائے۔ میاں نواز شریف کی گاڑی کو حمزہ شہباز نے ڈرائیو کیا، شریف خاندان یہاں سے جاتی امراء جائے گا۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئیں سزاؤں کو معطل کر نے اور رہائی کے حکم کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائے جس کے بعد روبکار جاری کیا گیا۔دوسری جانب ہائی کورٹ سے رہائی کا حکم ملتے ہی، میاں شہباز شریف، جنید صفدر اور دیگر رہنماء اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔نواز شریف کی رہائی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی، مرتضی عباسی، مئیر سردار نسیم خان سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے روبکار جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طارق فضل، بیرسٹر ظفراللہ، چودھری تنویر اور میاں جاوید لطیف محمد نواز شریف کی رو بکار لیکر اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل پہنچے جس کے بعد تینوں کو رہا کردیا گیا ٗسابق وزیر اعظم نواز شریف نے جانے سے قبل جیل عملے سے ملاقات کی۔اڈیالہ جیل کے حکام نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کو سخت سیکیورٹی میں جیل کے گیٹ نمبر ایک سے باہر نکالا گیا

لیکن راولپنڈی اور خاص طور پر جیل کے باہر کارکنوں کی کثیر تعداد کہ وجہ سے روڈ مکمل بلاک ہونے کے باعث نواز شریف کی گاڑیوں کو کچھ دیر کے لیے جیل میں ہی روکا لیا گیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور ان کی صاحبزادی اور داماد کی سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست دہندگان کی اپیلوں پر فیصلہ آنے تک سزائیں معطل رہیں گی جبکہ سزا معطلی کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…