اسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیموں کے معاملے کوسیاست کی نذر نہ کیاجائے،چندہ جمع کرنابھی احسن اقدام ہے،لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں،چندے سے 2،4 ارب مزیدشامل ہوجاتاہے تواچھی بات ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کی بچت کی عادت ڈالنا ہو گا،چندہ جمع کرنا احسن ااقدام ہے اس سے قوم میں احساس پیدا ہوگا،اس پر وزیراعظم کے پیچھے بیٹھے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سمیت اپوزیشن ارکان
نے تالیاں بجا کر داد دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اپریل 2018 میں چاروں صوبوں نے واٹرپالیسی پردستخط کیے تھے، واٹرپالیسی میں بھاشااورمہمندڈیم پراتفاق ہواہے،واٹرپالیسی میں کسی اورڈیم کاذکرنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 150 ارب بھاشاڈیم پرخرچ ہوچکاہے،جس میں سے 122 ارب بھاشاڈیم کی زمین پرخرچ ہواہے اور9 سال میں بنے گا،انہوں کا کہناتھا کہ ڈیم پرپالیسی بنی ہوئی ہے،اسے متنازعہ نہ بنایاجائے۔