پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اگر کوئی سیاسی جماعت ڈیمز کی مخالفت کرتی ہے تو پھر اس کے خلاف آرٹیکل6نہیں بلکہ کس آرٹیکل کے تحت کارروائی کی جائے گی؟سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کے انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے آبی ذرائع وسائل کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر روکنے کی کوشش کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی کے لئے آئین کے آرٹیکل 6کی بجائے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کاروائی کی جائے

کیونکہ ریاستی مفادات کے خلاف کام کرنے والی جماعتیں آئین کے آرٹیکل 17کے زمرہ میں ہی آتی ہیں ۔ اس موقع پر ماہر موسمیات کنور جاوید اقبال ، نیشنل کو آرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنثورشیم برائے فروغ سوشل سائنسز محمد مرتضیٰ نور، ماہر قانون سید سفیر حسین شاہ ایڈووکیٹ ،سول سو سائٹی کی نمائندہ خاتون صدف آمنہ ودیگر بھی موجود تھے ۔کانفرنس کا اہتمام نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کے مرکزی سیکر ٹریٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔کنور محمد دلشاد نے مزید کہا کہ آبی ذرائع وسائل ریاست کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے ،اگر کوئی سیاسی جماعت سٹیٹ کے عوام کے آبی وسائل بنانے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرتی ہے تو اس جماعت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کاروائی کی جا سکتی ہے جبکہ ایسے افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کروائی کرنا نا ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو مستقبل میں پانی کا مسئلہ ہوگا ،خشک سالی کے نتائج خطرناک ہونگے ۔اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوام کو زمانہ قدیم کی طرز پر دیگر ممالک میں ہجرت کرنی پڑے گی اور بھارت اس خواہش پر پچاس سال سے کام کر رہا ہے ۔ریاست کو بچانے کا واحد حل ڈیمز کی تعمیر ہے ۔دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے قوم جاگ چکی ہے ۔اگرڈیمزکی مخالفت کرنے والے کامیاب ہوگئے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ،ڈیمز کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 17کے تحت کاروائی کرنے کے لئے نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن اپنے وکلا ء سے مشاورت کر رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…