لاہور (این این آئی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے اظہار تعزیت کیلئے جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دوسرے کو اپنی قید کے حوالے سے باتیں بتائیں۔ذرائع کے مطابق آصف علی زردار ی نے بتایا کہ میں جیل میں تھا تو والدہ بیمار تھیں پیرول مل رہا تھا لیکن نہیں لیا بعد میں اپنی بہن
کے کہنے پر پیرول لیا اور والدہ کے پاس ہسپتال گیاجب ہسپتال پہنچا تو والدہ کی حالت بگڑ چکی تھی۔ انہوں نے کہاکہ والدہ سے آخری ملاقات میں ان کی آنکھ سے ٹپکا آنسوں آج بھی تکلیف دیتا ہے۔ا س موقع سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے بتایا کہ میں عملی طور پر قید تنہائی میں ہوں میری بیرک کے ساتھ والے تمام کمرے خالی رہتے ہیں اور بیٹی سے بھی ہفتے میں ایک بار ہی ملتا ہوں۔