جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصلات کو منتقل کرنے سے روکنے کا حکم

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے وزارت نجکاری کو پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصلات کو منتقل کرنے سے روکنے کا حکم دےدیا جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 26 فیصد حصص کی مالک کمپنی کو سوفیصد جائیدادیں منتقل کرنا کہاں کا انصاف ہے۔بدھ کو یہاں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کے سیکریٹریز نے وزارتوں کے آڈٹ اعتراضات اور بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے بریفنگ دی وزارت نجکاری کمیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے انچارج سیکریٹری جاوید سکھیرا نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کا ریکارڈ نہیں مل رہا۔ پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصالات کو منتقل کی جارہی ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اورمنتقلی کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ 26فیصد شیئرزرکھنے والی اتصلات کو تمام جائیداد کیوں منتقل کی جارہی ہے، رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ قوم کے اثاثوں کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائیگی۔ پی اے سی نے وزارت نجکاری سے 19مئی کو بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے اپنے 16 ماہ میں ریکارڈ ریکوری کی ہے اور اب تک 17 ارب پندرہ کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔ سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک نے پبلک اکا?نٹس کمیٹی کو بتایا کہ گذشتہ 16 ماہ کے دوران ڈی اے سی کے 75 سے زائد اجلاس ہوئے مسلسل اور جامع کاوشوں سے زیر التوائ کیسوں کو نمٹایا گیا۔ وزارت دفاع کی ڈی اے سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹس اکا?نٹس کمیٹی نے سیکرٹری دفاع کے احکامات کی روشنی میں تمام زیر التوائ کیسوں کے طے کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کیں جو قابل تعریف ہیں



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…