وزیراعظم سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر کی ملاقات

13  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر کے دورے سے ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ Wenca Zhang نے وزیراعظم کو پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کے آئندہ پانچ سال کے منصوبوں اور حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان مسلم لیگ ن کے ویڑن دو ہزار پچیس کی حمایت کرتا ہے اور وہ توانائی ،اربن ٹرانسپورٹ، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے کے نظام ، نکاسی آب ، آبپاشی ، صفائی ستھرائی ، زراعت اور دیہی ترقی ، لوگوں کی استعداد کار بڑھانے ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ناگہانی آفات سے نمٹنے سمیت اہم شعبوں میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر مبارکباد دی جس کی بدولت گزشتہ دو سال کے دوران معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان سے تعاون اور امداد فراہم کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بنک کا شکریہ ادا کیا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…