جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر بنے ہوئے 601دن ہوگئے ،جانتے ہیں اس عرصے میں انہوں نے کتنی مرتبہ جھوٹ بولا؟واشنگٹن پوسٹ میں شائع مضمون نے تہلکہ مچا دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد پانچ ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون نے تہلکہ مچادیا۔ آرٹیکل کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔ اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شامل ہے۔ اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا

سہارا لیا تھا۔اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔ 120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھوٹ بولے جب کہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 74 جھوٹ بولے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا اعتراف کیا مگر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں موقف بدل لیا اور کہا کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔ اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے ایک بار پھر موقف تبدیل کرلیا اور کہنے لگے کہ روس نے مداخلت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…