جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

کراچی سانحہ،نواز شریف اوردیگر رہنماﺅں کی مذمت

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش ہے اور دہشت گردوں نے ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو کبھی بھی متنازع نہیں رہے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے انتہائی محب وطن اور پرامن لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری اور مضبوطی کیلئے کام کیا ہے۔ وہ بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر شرکاءسے بات چیت کررہے تھے۔ اس سے قبل تلاوت قرآن پاک کے فورا بعد ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے تجویز پیش کی کہ کراچی میں انتہائی اہم واقعہ ہوا ہے آج کے اس اجلاس کو ملتوی کر کے وزیراعظم نواز شریف ہمارے ساتھ کراچی چلیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ انتہائی قابل تشویش ہے کہ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جو انتہائی محب وطن اور پرامن لوگ ہیں اور جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری اور مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ یقینا پاکستان میں انتشار پھیلانے اور ایک دوسرے کو لڑانے کی مذموم کوشش ہے ایسے لوگوں کو ملوث کیا جارہا ہے جو کبھی متنازع نہیں تھے۔ وزیراعظم نے شرکائ سے کہا کہ وہ اپنی رائے دیں کہ کیا میٹنگ کو مختصر کر کے کراچی جانا چاہتے ہیں اس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو بتایا کہ وزیراعلی سندھ کو کراچی بھیج دیا گیا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ زرداری صاحب نے انہیں بتایا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو فوری طور پر کراچی بھیج دیا گیا ہے اسی لئے وہ اس میٹنگ میں بھی نظر نہیں آرہے۔ وزیراعظم نے شرکائ سے کہا کہ ہم جس مقصد کیلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اس کو مختصر کرلیں اور پھر کراچی میں میں آپ کےساتھ چلنے کو تیار ہوں سب اس واقع پر افسردہ ہیں۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ اجلاس کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے کراچی کا واقعہ افسوسناک ہے سب اس واقعہ پر افسردہ ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جو اکثریت کا فیصلہ ہے وہ میرا فیصلہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میرے خیال میں اجلاس بلایا جاچکا ہے کسی کو معلوم نہیں کہ اگلے دو روز میں اس کی کیا مصروفیات ہیں، کراچی کا واقعہ انتہائی اہم اور افسوسناک ہے یہ اجلاس بریفنگ کیلئے بلایا گیا ہے اور بریفنگ ہونی چاہئے اس پر وزیراعظم نے اجلاس میں شریک تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشاورت سے مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ہم سب مل کر بیٹھے ہیں اس سے پہلے بھی اہم قومی موضوعات پر اپنی رائے دیتے ہیں اگر یہ روایت بن جائے تو اچھا ہے اور آنیوالے ادوار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے چاہے ہمارے خیالات بالکل مختلف ہوں سب کو اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہئے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہونے چاہئیں۔ جمہوریت کی اصل روح بھی یہی ہے ، معاشی ، سلامتی ، دہشت گردی یا دوسرے معاملات میں مشاورت ہو اس کی مثال یہ ہے کہ ہم نے یہاں بیٹھ کر بحث کی اور پھر پارلیمنٹ میں جا کر قانون سازی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چاہے کسی کا ذہن کچھ بھی ہو ، اختلافی ہو مگر ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور ہم اگر مل کر آگے نہ بڑھے تو ملکی مسائل ختم نہیں ہونگے۔ پڑوسی ملک میں بھی مشاورت کی جاتی ہے، مشاورت ان کا وطیرہ اور روایت ہے اب یہاں بھی ہو رہی ہے اس کی حوصلہ شکنی نہیں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، ایسے اہم معاملات پر مشاورت کو بائی پاس نہیں کرسکتے۔ قومی اسمبلی میں قراردادیں بھی آتی رہتی ہیں، مشاورت بہترین عمل ہے وزیراعظم نے کہا کہ اب جس مقصد کیلئے یہ اجلاس بلایا گیا ہے اس پر وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال تفصیلی بریفنگ دیتے ہیں۔ اس کےساتھ ہی احسن اقبال نے اجلاس کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی۔



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…