اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں دہشتگردوں کی مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پنجاب میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،بس ٹرمینلز ،ریلوے اسٹیشنز ، داخلی اور خارجی راستوں پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر چیکنگ کا نظام سخت کر دیا گیا۔ کراچی میں دہشتگردوں کی طرف سے کمیونٹی بس کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے میں 43افراد کی ہلاکت کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں نہ صرف اہم سرکاری ونجی عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے بلکہ بس ٹرمینلز، ریلوے اسٹیشنز ،شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کی تعداد بڑھا کر چیکنگ کو سخت کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کی طر ف سے تمام آر پی اوز ،ڈی پی اوز اور سی سی پی او کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلہ میں افسران پٹرولنگ کا عمل بڑھائیں۔