ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بس حملہ ، زخمی خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

datetime 13  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صفورہ گوٹھ کی حدودمیں مسافربس پر فائرنگ سے خواتین سمیت 43افرادمارے گئے ہیں اوراِن کے ساتھ کچھ خوش قسمت لوگ بھی تھے جن کی جانیں بچ گئیں۔جائے وقوعہ سے پانچ سے سات کلومیٹردورواقع میمن ہسپتال میں زیرعلاج زخمی خاتون نے بتایاکہ قریبی فلیٹوں سے روانگی کے چند ہی منٹ بعد گاڑی رک گئی جس کے بعد باہر فائرنگ ہوئی اور پچھلے دروازے سے تین افراد بس کے اندر گھس آئے جس پر ابتدائی طورپر ا±نہوں نے سمجھاکہ ڈاکو آگئے ہیں۔ملزمان نے اندر داخل ہوتے ہی ڈرائیور کو زدوکوب کیا اور بس میں موجود دوبچوں کو الگ کیا جس کے بعد سب کو سر نیچے کا حکم دیدیاگیا۔ وہ نیچے ہی دیکھ رہی تھیں کہ اسی دوران بس میں موجود ایک شخص نے ’شوٹ آﺅٹ‘ کی آوازدی اور پھر بس کے اندر فائرنگ شروع ہوگئی جس سے چیخ و پکار شروع ہوگئی، بس وہیں رک گئے جبکہ حملہ آور کچھ لیے بغیر نیچے اتر گئے اورباہر شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ ملزموں کے نیچے اترنے کے بعد کچھ لوگوں نے مدد کی اور بس چلناشروع ہوگئی، اس کے بعد کچھ معلوم نہیں۔پولیس کے سوال کے جواب میں خاتون نے بتایاکہ ملزموں کی درست تعداد معلوم نہیں کیونکہ وہ پچھلے درواز ے آئے اور بس کے اندر آتے ہی ہلچل مچادی جس کی وجہ سے باہر دھیان نہیں دیا، علیحدہ کیے جانیوالے بچوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں گئے ؟ بس میں تھے یا ملزم اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس کا کہناتھاکہ خاتون کا یہ ابتدائی بیان تھا ، حالت بہترہونے پر دوبارہ بیان لیاجائے گا، خاتون کو نہایت سخت سیکیورٹی میں رکھاگیاہے۔

مزید پڑھئے:وہ پچھتاوے جو زندگی کے آخری لمحوں میں ہمیں گھیرتے ہیں! قریب المرگ افراد کی 5بڑی حسرتیں؟

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…