چشتیاں(آن لائن)چشتیاں کے علاقہ بستی کرتوں میں بلی کا بچوں اور خواتین پر حملہ، سات افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بیان کیا جاتاہے کہ چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی کرتوں میں بلی اچانک آپے سے باہر ہوگئی جس نے قریب کھڑی بچی ایمن پر حملہ کردیا ایمن کی والدہ نے
ایمن کو بچانے کی کوشش کی تو بلی نے اسکو بھی زخمی کردیا دیکھتے ہی دیکھتے بلی نے سات افراد کونوچ ڈالا بلی کے حملے سے ایمن ،عمان ،فرح ،مزراں ،ثریا ،غلام علی حید ر زخمی ہوگئے شدید زخمیوں کو فوری THQہسپتال لیجایا گیا جن کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ۔