بیجنگ (نیوز ڈیسک) سنکیانگ میں ہر مسلمان کے گھر کے باہر ایسی چیز لگائی جا رہی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کی پریشانی میں اضافہ ہو جائے گا، دی انڈیپنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی حکومت صوبہ سنکیانگ میں یغور مسلمانوں کے گھروں کے باہر ایک ’کیوآر کوڈ‘ لگا رہی ہے جس میں اس گھر میں رہنے والے تمام افراد کی مکمل معلومات موجود ہیں۔ یہ فیصلہ مسلمانوں کی معلومات تک فوری رسائی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ
ہیومن رائٹس واچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سنکیانگ صوبے میں یغور مسلمانوں کے خلاف طویل عرصے سے ایک انتہائی سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں مسلمانوں کوگھروں یا کیمپوں میں نظربند کیا جاتا ہے اور انہیں اپنے مذہبی عقائد پر عملدرآمد سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے واضح رہے کہ اس کیوآرکوڈ کی وجہ سے مقامی انتظامیہ اور پولیس کسی بھی وقت کیوآرکوڈز کو سکین کرکے گھر میں رہنے والوں کی تمام تفصیل حاصل کر سکتی ہے۔