اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ڈیم کے لیے فنڈ کا قیام کیا تو سب سے پہلے اس میں اپنا حصہ ڈالا، جس پر لوگوں نے اس فنڈ میں پیسے جمع کرانا شروع کر دیے، چیف جسٹس کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈیمز کے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی جس پر لبیک کہتے ہوئے
پاکستانی قوم نے فنڈ جمع کرانے کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں میں پاکستان آرمی کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ کا چیک آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو دیا، واضح رہے کہ اب تک اس اکاؤنٹ میں 3 ارب 15 کروڑ 72 لاکھ سینتالیس ہزار سات سو ستائیس روپے جمع ہو چکے ہیں۔