اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نوازشریف سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماﺅں کے درمیان کراچی میں امن وامان قیام سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یہاں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان کراچی میں امن وامان اور ملکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ کیا گیا ہے، آصف علی زرداری نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیر اعظم کواپنے تحفظات سے اظہار کیا ہے اور سندھ میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نواز شریف نے آصف زرداری کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔،دونوں رہنماﺅں کے درمیان سندھ میں گورنر سندھ کی تبدیلی اور نئے گورنر کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھئے:دنیا کو دوسروں کی آنکھ سے دیکھیں