پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حمزہ علی عباسی کی کلثوم نواز کے حوالے سے شرمناک ٹویٹ پر شدید تنقید

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبز ڈیسک)حمزہ علی عباسی کی کلثوم نواز کی وفات پر کئے جانے والے شرمناک ٹویٹ کے بعد حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا سامنا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پورا ملک ہی سوگ کی کیفیت میں ہے لیکن ایسے میں کچھ سیاسی کشمکش بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسی کشمکش کا نتیجہ اداکار حمزہ علی عباسی کا وہ بیان بھی ہے جس میں انہوں نے

اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے ، چونکہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کیا جانا چاہیے۔اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا ’ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ کلثوم بی بی کی روح پر رحم فرمائے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے۔حمزہ علی عباسی کی بات پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھر گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ’ مجھے حمزہ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، جب حمزہ علی عباسی کی بیوی کا انتقال ہوگا اور وہ خود جیل میں ہوگا تو تب میں اسے یہ ٹویٹ یاد دلاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…