جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

اسامہ بن لادن کو پہلی گولی کس نے ماری تھی؟ برسوں کی بحث کےبعد پردہ اٹھ گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسامہ بن لادن کی موت کیسے واقع ہوئی اور کس نے اسے مارا یہ سوالات ہمیشہ سے لوگوں کے ذہنوں میں موجود تھے تاہم فوج سے ریٹائر ہونےوالے روب اونیل نے اپنے انٹریو میں اس راز بھی پردہ اٹھا دیا  ہے، روب اونیل اس فوجی ٹیم’’نیوی سیل‘‘کا حصہ تھا جس نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اوراس کا تعلق امریکی نیوی فوج سے تھا۔ اپنے انٹر ویو میں اونیل نے اس بات کا انکشاف کیا کہ  اسامہ بن لادن کےسر میں 3 گولیاں ماریں جس کے بعد ٹیم میں شامل دوسرے دو فوجیوں نے ان کے سینے میں گولیاں ماریں جس سے اسامہ بن لادن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

روب اونیل کو اس حقیقت سے پردہ اٹھانے پر سخت تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد داعش اس کے تعاقب میں لگ جائے گی جب کہ روب اونیل کو اس خفیہ معلومات سے پردہ اٹھانے پر فوج سے حاصل ہونے والی کچھ مراعات سے بھی محروم ہونا پڑا جس میں سروس کے بعد 20 سال پورا ہونے کی بجائے وہ صرف 16 سال بعد ہی فارغ ہوگئے۔ ان کے انکشافات نے امریکا میں ان کی متنازعہ حیثیت پر بحث چھیڑ دی ہے تاہم ان کے وکیل کا کہنا ہےکہ یہ بیانات متنازعہ نہیں اور انہیں امید ہے کہ اس سلسلے میں جو بھی تحقیقات ہوں گی وہ ان کے حق میں ختم ہوں گی۔

روب اونیل نے 19 سال کی عمر میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ ایک سرگرم فوجی کی حیثیت سے کئی خدمات انجام دے چکے ہیں، اونیل عراق اور افغانستان سمیت چار وار زونز کا بھی حصہ بن چکے ہیں جس کے دوران انہوں نے 400 مشن میں شرکت کی۔ اونیل ان 23 میں سے 2 امریکی فوجی ہیں جنہوں نے اسامہ بن لادن پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ظاہر کی،  اس سے قبل میتھیو بیسونیٹ نے اپنی کتاب ’’نو ایزی ڈے ان 2012‘‘میں اسامہ بن لادن پر حملے کی تفصیل لکھی تھی جس پر پینٹا گون اور دیگر فوجی اداروں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…