اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بیماریوں کے علاج کے لئے قدرتی نسخوں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ایک چینی گاﺅں کے باسیوں نے اس طریقہ علاج کی نئی حدوں کو چھولیا ہے۔حنان صوبے کے گاﺅں شیانگ ٹین میں لوگ نزلہ زکام اور بخار سے لے کر کینسر تک کا علاج جانوروں کے گوبر سے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اخبار ”گلوبل ٹائمز“ کے مطابق گائے کے گوبر یا بکری کے فضلے کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے اچھی طرح پیس کر اس کی چائے بنائی جاتی ہے۔ یہ لوگ اس چائے میں گوبر کے علاوہ چینی بھی ڈالتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایک 77 سالہ خاتون نے بتایا کہ وہ اب تک تقریباً 9کلوگرام گوبر کی چائے پی چکی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی صحت بہت اچھی ہوچکی ہے۔ مصنف برینٹ کرین اس عجیب و غریب طریقہ علاج کے بارے میں سننے کے بعد چینی گاﺅں پہنچے اور خود اس چائے کا تجربہ کرکے دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے آپ کو چینی کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے فوری بعد اس طرح کا احساس ہوتا ہے کہ گویا آپ نے اپنا سر ٹوائلٹ میں گھسا رکھا ہو۔
مزید پڑھیے:پا کستانی طلبہ نے فٹبال کھیلنے والے ربورٹ تیار کر لیے
گاﺅں کے باسی اس نسخے کو کینسر کے علاوہ ہڈیوں کے درد، جلدی بیماریوں اور زچہ و بچہ کے مسائل کے علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔