ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ایشیائی بینک توانائی بحران کے خاتمے اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں کیلیے پاکستان کو6 ارب ڈالر دیگا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹر اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے چھ ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی۔وزارت معاشی امور کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے آئندہ پانچ سال کے دوران 6ارب ڈالر فنڈز مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جامشورو میں660میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کے علاوہ فنڈز کو پن بجلی کے100سے 300 میگاواٹ کے متعدد ڈیم بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ فنڈز سے تعلیم، صحت کے منصوبے اور ہائی ویز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
اے پی پی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقتصادی امور ڈویڑن کا مشترکہ اجلاس منگل کو اسلام ا?باد میں ہوا جس کی صدارت سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن سلیم سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وائس پریذیڈنٹ وینکائے ڑانگ نے کی۔ اجلاس میں پاکستان کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری پارٹنرشپ اسٹرٹیجی اور کنٹری بزنس آپریشن پلان زیرغور لائے گئے۔ اس موقع پر سلیم سیٹھی نے ایشیائی ترقیاتی بینک پر زور دیا کہ پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں بشمول توانائی، انفرااسٹرکچر، تعلیم اور صحت کیلیے فنڈنگ بڑھائی جائے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کو وسطی اور مغربی ایشیا کیساتھ منسلک کرنے کا وڑن کنٹری پارٹنرشپ اسٹرٹیجی کا اہم حصہ ہو گا۔ انھوں نے داسو اور دیامر بھاشا ڈیم جیسے توانائی کے بڑے منصوبوں کیلیے ملٹی ڈونر فنانسنگ کے ذرائع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وائس پریذیڈنٹ وینکائے ڑانگ چار روزہ دورہ پر پاکستان میں ہیں۔
اس دوران وہ وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحق ڈار، وفاقی وزرا اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دریں اثنا ایشائی ترقیاتی بینک صوبہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی اپ گریڈیشن و تعمیرنو کیلیے پاکستان کو 19کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرضہ بھی فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان گذشتہ روز باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…