اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

فنڈ روکنا قابل افسوس ہے، عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے ،امریکی سینیٹرزپاکستان کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )ا مریکی سینیٹرز نے پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کیخلاف اہم پارٹنر ہے، پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت، عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے، پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔سینیٹرکوری بکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے،

ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر نے کہا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…