اسلام آباد (نیوزڈیسک ) منی لانڈرنگ کیس میں ملوث لطیف جیوا نے کہا ہے کہ نہیں معلوم تھا کہ اتنی بڑی مصیبت میں پھنس جاﺅں گا ، تحقیقات کا حصہ ہوں ، پولیس کو انٹرویو دیا ہے ، میرے اکاﺅنٹ میں جو رقم آئی وہ سرمایہ کاری کےلئے تھی۔ منگل کو منی لانڈرنگ کیس میں 2 نئے نام سامنے آئیں ہیں جس میں لطیف جیوا اور یاسین حاجی شامل ہیں۔ لطیف جیوا کو 12 جنوری کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا جیوا نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا حصہ ہوں ، میرے اکاﺅنٹ میں 4 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم سرمایہ کاری کےلئے منتقل کی گئی لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھاکہ میں اس سے اتنی بڑی مصیبت میں پھنس جاﺅں گا۔