منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اتحاد تنظیمات کا پرویزر شید کے بیان کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج کے طورپر منانے کااعلان

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اتحاد تنظیمات نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزر شید کے بیان کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج کے طورپر منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزر شید کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو ں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ اقدامات اٹھائینگے۔ ان خیالات کا اظہار اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین مولانا مفتی منیب الرحمن جنرل سیکرٹری اتحاد تنظیمات مدارس ،مولانا محمد حنیف جالندھری ترجمان اتحاد تنظیمات مدارس ،قاضی نیاز حسین نقوی وفاق المدارس الشیعہ ،مولانا ڈاکٹر یٰسین ظفر وفاق المدارس السلفیہ اور مولانا ڈاکٹر عطائ الرحمن رابطة المدارس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین نے کہا کہ دین اسلام ،شعائر اسلام اور دینی مدارس کے بارے میں جس ہرزہ سرائی کا ارتکاب کیاگیا اس کے بعد وہ آئینی ،قانونی ،شرعی اور اخلاقی طورپر وہ نہ صرف وزارت اطلاعات بلکہ سینیٹ کی رکنیت کے بھی اہل نہیں رہے اس لیے انہیں فی الفور ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو دین اسلام کو بازیچہ اطفال بنانے کی جرا ت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی طر ف سے فوری طور پر تادیبی کارروائی نہ کی گئی تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ پرویز رشید نے حکومت کی ترجمانی کی ہے اور انہیں مکمل حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔اتحا د تنظیمات مدارس کے قائدین نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماو ں نے اعلان کیا کہ جمعہ 15فروری جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے گا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…