اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی واصلاحات احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر ‘ایک انچ’ بھی تبدیلی نہیں کی گئی، اگر ایک انچ کی تبدیلی ثابت ہوجائے تو اپنا منصب چھوڑ دوں گا۔ احسن اقبال نے سینیٹ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان آج چین کے اربوں ڈالروں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر ہم نے اختلافات کے باعث یہ موقع ضائع کردیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی۔