اسلام آباد(آئی این پی ) پارلیمنٹ کی تزئین وآرائش کیلئے 11کروڑ35لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری، ارکان پارلیمنٹ کے فرنیچر کیلئے 3کروڑ ، پرانے فرنیچر کی پالش پر 45لاکھ روپے،پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے پر 95لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کردیے گئے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کی تزئین وآرائش کیلئے 11کروڑ35لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں ، ارکان پارلیمنٹ کیلئے 3کروڑ کا نیا فرنیچر خریدنے کا ٹینڈر دیا گیا ، پرانے فرنیچر کی پالش پر 45لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔ پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم
اپ گریڈ کرنے پر 95لاکھ روپے کا ٹینڈر دے دیا گیا ہے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کے کچنز پر 60لاکھ روپے لگیں گے ۔ نئے ارکان کیلئے 50لاکھ روپے کے پردے خریدنے کا ٹینڈر بھی جاری کیا گیا جبکہ اراکین پارلیمنٹ کیلئے 40لاکھ کے قالین خریدے جا رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان کی گاڑیوں کو دھوپ اور بارش سے بچانے کیلئے 2 کروڑ کی لاگت سے پارکنگ پر نئی شیڈ لگائی جائیگی اور پارلیمنٹ لاجزکی صفائی کیلئے2کروڑ 80 لاکھ روپے کا ٹینڈرجاری کیاگیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے کمروں کی سیلنگ 30لاکھ میں کی جائے گی۔