جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اگر عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن نہیں تو پھر میں بھی نہیں، عمران خان کے ایک اور یوٹرن پر اہم شخصیت نے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کے فیصلے پر ردعمل سامنے آ رہا ہے، ایسے میں اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے ایک اور رکن نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے، عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن نہیں تو پھر میں بھی نہیں، میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کے

فیصلے کے بعد اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کی حکومت کو مذہبی طبقے کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر ان کی نامزدگی واپس لے لی گئی۔ اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان عاشقان رسولؐ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ میاں عاطف کا اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میاں عاطف کو ہٹانے کا حکومت کا فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیا تھا تاہم معروف ماہر اقتصادیات کا نام صرف مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا گیا۔ یاد رہے استعفیٰ دینے والے ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اقتصادیات کے شعبے میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…