اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں جاری توانائی بحران پاکستان کی معیشت کو کھانے لگا،بدترین نقصان ،بحران کے باعث پاکستان کو بیرونی تجارت میں 17ارب ڈالر سے زائد خسارہ ہوا جس سے 10ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 11فیصد بڑھ گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل 2015ئ کے دوران ملکی برآمدات کی مالیت 19ارب 92کروڑ ڈالر رہی جبکہ اس دوران درآمدات کا حجم 37ارب 85کروڑ ڈالر رہا جس کے نتیجے میں 17ارب 92کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور بلند شرح سود کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی، جبکہ مختلف بینکوں سے نجی شعبے کے قرضوں میں بھی خاطرخواہ اضافہ نہ ہوسکا۔