منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

‘پندرہ ہزار پاکستانی جرمنی میں سیاسی پناہ کے طالب’

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جرمنی میں 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ اسی عرصے کے دوران امریکہ میں یہ تعداد بظاہر کافی کم یعنی تقریباً ایک ہزار ہے۔سینیٹر طلحہ محمود کے ایک سوال کے جواب میں وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ سیاسی پناہ اکثر سیاسی ظلم و ستم اور حقوق اور آزادیاں نہ ملنے کی بنیاد پر مانگی جاتی ہے۔درخواست کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ متعلقہ ملک اس کی معلومات کا تبادلہ نہیں کرتا ہے۔ اس وجہ سے ان درخواستوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہوتیں۔ایوان میں ملک کے چند سفارت خانوں کی جانب سے ارسال کی گئی معلومات کے مطابق جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے پاکستانیوں کی تعداد میں سال 2010 سے مسلسل اضافہ ہوا ہے۔سنہ 2010 میں یہ تعداد 933 سے بڑھ کر سال 2014 میں 4000 سے زیادہ ہو گئی۔سال 2010 کے بعد سے ملک میں امن و عامہ کی خراب صورتحال کی وجہ سے جرمنی میں پناہ حاصل کرنے والوں کی تعداد میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا تھا جو گزشتہ برس تک اسی رفتار سے بڑھتا رہا۔حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں پاکستان کی بلوچستان کی ہزارہ برادری فرقہ ورانہ تشدد کا نشانہ بنی رہی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہزارہ نوجوانوں نے یورپ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کا رخ کیا تھا۔جرمن حکام نے اس بارے میں پاکستان سے بات بھی کی تھی۔امریکہ میں خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ سیاسی پناہ کی درخواست کرتے ہیں لیکن شاید معلومات کا تبادلہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد کم نظر آتی ہے۔سال 2010 میں یہ تعداد 200 سے بڑھ کر 1000 تک جا پہنچی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…