جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اردو کو سرکاری زبان کادرجہ دینے کاکیس،مجبورکیاجارہے کہ وزیراعظم کوبلائیں ،سپریم کورٹ

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اردو زبان کوسرکاری زبان کا درجہ نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ 1973 کے آئین کے 15سال بعد اردو کو سرکاری زبان کا درجہ ملنا تھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کیا حکومت نے یہ مدت بڑھا دی تھی۔ عوام کو آئین کی پاسداری کا کہا جاتا ہے لیکن حکومت خود آئین پر عملدرآمد نہیں کرتی۔ عدالت کو آئین کی پاسداری کرانے کا طریقہ آتا ہے۔ جسٹس جوا د ایس خواجہ نے کہا ہمیں وزیراعظم کو بلانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے اس موقع پر کہا حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا بہت شوق ہے۔ حکومت آئین کے آرٹیکل 251 میں بھی ترمیم کر لے۔ سپریم کورٹ نے کہا آئین کا آرٹیکل 251 آپشنل نہیں، آئین کے آرٹیکل 251 کی عملداری آئینی تقاضا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا بتایا جائے کہ اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ نہ دینے کے ذمہ دار کون ہیں؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل رشید اعوان نے عدالت کو بتایا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری اطلاعات سمیت دیگر کوئی بھی تاخیر کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت اب کل ہو گی –



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…