اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں وزراءمملکت زبیرعمراورانوشہ رحمان نے کہاہے کہ عمرا ن خان کوہربارچندحلقوں کاتماشالگاکرعوام کوگمراہ کرناوطیرہ بنالیاہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انوشہ رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے باہر آ کر اپنا فیصلہ سنانا شروع کر دیتے ہیں۔ یوٹرن لے کر اب حمزہ شہباز اور کپیٹن (ر) صفدر کے حلقوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اب بیلٹ پیپر کے موقف سے پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں ایکسٹرا بیلٹ پیپر چھپتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن غلام سرور کے حلقے میں 70 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، تحریک انصاف اس کا تو جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران چند حلقوں کو اٹھا کر تماشا لگانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی چار حلقوں میں کچھ ثابت نہیں کر سکی اس لئے اسے قوم سے معافی مانگنی چاہیے جبکہ زبیرعمر نے کہاکہ عمرا ن خان کے دھرنے سے ملکی معیشت کونقصان پہنچاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان روزایک وکٹ ساتھ لاتے ہیں اورپھراسی کوگرادیتے ہیں۔