اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے منصب کی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔غیرجانبدار رہ کر اپنی آئےنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے مزارِ اقبال پر حاضری دی ،دعا کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،ڈی جی رینجرز عمر فاروق برکی بھی ہمراہ تھے۔گورنر نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوشاں ہے۔قوم کو اپنے حساس اداروں کی سلامتی اور استحکام کی دعا کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دن رات کام کرتے ہیں ، وزیر اعلیِ کی ڈکشنری میں تو آرام کا لفظ ہی نہیں۔بڑا شہر ہونے کی وجہ سے لاہور میں زیادہ ترقیاتی کام ہوتے ہیں ، وہ اپنی ذمہ داریاں غیرجانبدار رہ کر ادا کرتے رہیں گے۔