پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کودیئے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کو معطل کیوں کیاگیا؟وجہ کیا بنی؟ترجمان پینٹاگون نے وضاحت جاری کردی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) ترجمان پینٹاگون نے کہاہے کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا اور اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخی سے متعلق اعلان نیا فیصلہ یا نیا اعلان نہیں،

یہ اعلان فنڈز کی ازسرنو ترتیب کیلئے مدت ایکسپائر ہونے سے پہلے جولائی کی درخواست کی توثیق ہے۔ترجمان نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے، پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے اور 30 کروڑ ڈالر منسوخی کی خبروں میں کئی چیزوں کوسیاق و سباق سیہٹ کر پیش کیاگیا، فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سیکولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہے، امریکا اور پاکستان تمام دہشگرد گروپوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان اور امریکا افغانستان کا مستقبل پر امن ہونیکا وڑن رکھتے ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے دباو ڈالتے رہیں گے، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے بھی پاکستان پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ ترجمان پینٹاگون نے کہاہے کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا اور اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخی سے متعلق اعلان نیا فیصلہ یا نیا اعلان نہیں، یہ اعلان فنڈز کی ازسرنو ترتیب کیلئے مدت ایکسپائر ہونے سے پہلے جولائی کی درخواست کی توثیق ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…