منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سانحہ 12 مئی، ملک بھر کے وکلاءنے یوم سیاہ منایا

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان بار کونسل کی کال پر سانحہ 12 مئی کیخلاف ملک بھر کے وکلاءنے یوم سیاہ منایا اور وکلاءنے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ ملک بھر کی بار کونسلوں کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرانے کے علاوہ سانحہ 12 مئی کے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر کے وکلاءنے سانحہ 12 مئی کے خلاف یوم سیاہ منایا ہے اور عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ وکلاءنے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھی اور بار کونسل کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے‘ کراچی بار کونسل میں سانحہ 12 میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور قرار داد پیش کی گئی کہ سانحہ 12 مئی کی تحقیقات رینجرز سے کرائی جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا بڑا سانحہ ہے۔ جب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو معزول کیا گیا تو معزولی کے دوران وہ کراچی بار کونسل میں خطاب کرنے کے لئے جونہی کراچی ائیرپورٹ پر اترے تو کراچی ائیرپورٹ سے باہر پورے شہر میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی جس کے بعد مسلح افراد نے شہر قائد کی سڑکوں کو خون سے رنگین کر دیا۔ چیف جسٹس کے استقبال کے لئے جانے والے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت وکلاءکا قتل عام کیا گیا اور توڑ پھوڑ اور املاک کو تباہ کیا گیا۔ ان ہنگاموں کے دوران 50 سے زائد افراد کو کراچی کی سڑکوں پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکن وکلاءاور عام شہری بھی شامل تھے۔ اس قتل و غارت اور ہنگامہ آرائی کے باعث معذول چیف جسٹس افتخار چوہدری ائیرپورٹ پر محصور ہو گئے انہیں کراچی بار کونسل سے خطاب کئے بغیر واپس اسلام آباد آنا پڑا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…