لاہو ر(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہاکہ اچھے بلے بازوں کی تلاش کیلئے فرسٹ کلاس میچوں کو جائزہ لیں گے ،پاکستان میں کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ دیکھتے ہوئے
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہاکہ پاکستان میں اچھے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں اس لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے فرسٹ کلاس میچوں کو جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ سخت موسم کھلاڑیوں کی فٹس کاامتحا ن ہے ۔