پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے عمران خان کا ماسٹرپلان آخری مراحل میں داخل،صرف ایک ہفتہ اور پھر اس کے بعد کیا ہونے والا ہے؟حامد میرکے حیرت انگیز انکشافات‎

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کچھ لوگوں کو بیرون ممالک سے پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سینئر صحافی نے کہا کہ اس حوالے سے جمعرات تک معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ

وزیراعظم کی کابینہ ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے اور وزیراعظم دوسرے فیز میں کچھ ایسے چہرے سامنے لانے کی کوشش کریں گے جو آپ کی توقعات کے مطابق ہوں، معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو چہرے پہلے فیز میں سامنے آئے ہیں جیسے فہمیدہ مرزا اور زبیدہ جلال ان پر واقعی سوالیہ نشان ہیں لیکن میرے خیال سے وہ سیکنڈ فیز میں ایسے چہرے سامنے لانے کی کوشش کریں گے جو آپ کو پسند آئیں۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ جہاں تک آپ ذکر کر رہے ہیں اہم تعیناتیوں کی جو وزیراعظم نے آؤٹ آف پارلیمنٹ کرنی ہیں تو جمعرات تک انتظار کر لیں کیونکہ اصل چیلنج پاکستان کو اکانومی کے محاذ پر ہے، معروف صحافی نے کہا کہ اس حوالے سے وہ کچھ لوگ باہر سے لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جمعرات تک معاملات فائنل ہو جائیں گے۔ اہم کارپوریشنز اور اداروں کے لیے جن لوگوں کو بیرون ملک سے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان میں کچھ لوگ مان نہیں رہے اور انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ میاں نوازشریف 1996ء میں اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے نصرت جاوید، محمد مالک، عامر متین اور مجھے بھوربن بلا کر کہا تھا کہ میری حکومت آنے والی ہے، اس لیے آپ لوگوں نے سو دن تک مجھ پر کوئی تنقید نہیں کرنی ہے، معروف صحافی نے کہا کہ اگر ہم میاں نواز شریف کو تین ماہ دے سکتے ہیں تو ہمیں عمران خان کو بھی تین مہینے دے دینے چاہئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…